ڈیوڈ کانوے کووڈ کا شکار، پاکستان کے خلاف چوتھے میچ سے باہر

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر ڈیون کانوے کووڈ کا شکار ہوکر چوتھے میچ سے باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے بیٹر ڈیوڈ کانوے کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ڈیون کانوے کو ٹیم ہوٹل میں الگ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ چاڈ بوس ٹیم کو جوائن کریں گے۔

اس کے علاوہ بولنگ کوچ آندرے ایڈمز بھی کووڈ کا شکار ہوئے ہیں انہیں بھی ٹیم ہوٹل میں الگ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سپورٹ اسٹاف میں برینڈن ڈونکرز کو شامل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *