سونے کی قیمت میں آج کتنا اضافہ ہوا؟

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت2 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 2025 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *