انتخابی مہم: جوبائیڈن کی تقریر کے موقع پر فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگ گئے

جنوبی کیرولینا میں امریکا کے صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران تقریر کے موقع پر شرکا نے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگادیے۔

جوبائیڈن سیاہ فام ووٹرز سے چرچ میں خطاب کر رہے تھے کہ اس موقع پر بعض شرکا کھڑے ہوگئے اور فوری جنگ بندی کے نعرے لگائے جس پر جو بائیڈن نے مجمعے کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے جذبات سمجھتا ہوں۔

انہوں نے شرکا سے یہ بھی کہا کہ وہ اسرائیل سے بات کررہے ہیں کہ غزہ میں فوجیوں کی تعداد میں کمی اور بلآخر فوج واپس بلائی جائے۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر کو اگر بے گناہ فلسطینیوں کا واقعی دکھ ہے تو غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔

واضح رہے کہ غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے،7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *