روس کا یوکرین کے اہم اسٹریٹیجک شہر پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

روس نے یوکرین کے اہم اسٹریٹیجک شہر میرینکاپر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قبضےمیں لیا گیا یوکرینی علاقہ میرینکا روس میں شامل دونیتسک کے مضافات میں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ دشمن کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے ،دائرہ آگے بڑھانے کا موقع ملا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسری جانب یوکرین کی فوج نے روس کی جانب سے میرینکا پر قبضے کے دعوؤں کی تردید کی ہے جبکہ روس کے 5 فوجی طیارے مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

تاہم روسی حکام نے یوکرین کی جانب سے 5 فوجی طیارے مار گرانے کی اب تک تصدیق نہیں کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *