ایم کیو ایم کے جاوید حنیف اور امین الحق کے کاغذات نامزدگی منظور
کراچی: عام انتخابات کے سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے مختلف امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
ایم کیو ایم کے امیدوار جاوید حنیف کے این اے 233 ضلع کورنگی اور امین الحق کے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی آسیہ اسحاق کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔
اس کے علاوہ ایم کیوایم پاکستان کے احسن غوری کے پی ایس 90 اور فرحان انصاری کے پی ایس 99 ضلع شرقی سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان شفاف انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے، ایم کیو ایم شہری سندھ کی بڑی جماعت ہے اور مختلف جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔