آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر پھر پہلے نمبر پر آگئے
دبئی: پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پھر سے پہلے نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی نئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ شبمن گل کا 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے جبکہ ویرات کوہلی اور روہت شرما بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم تیسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے راشد خان دوسر ے اور بھارت کے روی بشنوئی تیسرے نمبر پر ہیں۔