نواز شریف کی 15 سال بعد چوہدری شجاعت سے ان کے گھر جاکر ملاقات
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف، مریم نواز ، رانا ثنااللہ، ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے ملاقات میں چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوں گے۔
نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور آئندہ انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔