’15 سال پہلے یہودیوں کے ایجنٹ کو پہچان لیا تھا، آج وہ جیل میں مکافاتِ عمل کا شکار ہے’
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 15 سال پہلے یہودی لابی کے ایجنٹ کو پہچان لیا تھا۔
بہاولپور میں طوفانِ الاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہودیوں کے ایجنٹ کے چہرے سے نقاب اتار کر پھینکا جس پر فخر ہے، ہم نے اس فتنے کو شکست دی ، آج وہ جیل میں مکافاتِ عمل کا شکار ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا آج اس کی جماعت میں اتنی بھی طاقت نہیں کہ اپنی پارٹی کے الیکشن کرا سکے۔
خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دربدر اور اس کے رہنما بِلوں میں گُھسے ہوئے ہیں، پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ بنائی ہوئی پارٹی ہے ۔