امریکی اور سعودی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، سعودیہ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ریاض: سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں غزہ میں جنگ بندی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی ہم منصب سے گفتگو میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں خطرناک عسکری کارروائیاں کی جا رہی ہیں، غزہ اور ملحقہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کے تحت جنگ بندی کی جائے اور جنگ زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کو شروع کیا جائے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں زخمیوں کی طبی امداد کو فی الفور بحال کیا جائے، غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کو مسترد کرتے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات کو رکوانے میں کردار ادا کرے۔

شہزاد فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کروایا جائے، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے اخلاقی کردارادا کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *