جبری لاپتا افراد کے کیسز کیلئے وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم
اسلام آباد: نگران وفاقی حکومت نے جبری لاپتا افراد کے کیسز کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں 3 رکنی وزرا کی کمیٹی کی منظوری دے دی جس کا وزارت قانون نے انصاف نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
تین رکنی کمیٹی کی منظوری وفاقی کابینہ نے 7 نومبر کو دی تھی اور وزارت قانون کے حکام نے نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا جس کے مطابق وزیرداخلہ کمیٹی کے چیئرمین، وزیرقانون اور وزیردفاع کمیٹی کے ممبر ہوں گے جب کہ کمیٹی جبری گمشدگیوں کے کیسز کا جائزہ لے گی۔
اس کے علاوہ کمیٹی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی معاونت لے سکتی ہے۔