پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں: اسد عمر

لاہور: تحریک انصاف  کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ مجھے پہلے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی لیکن میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی سیاست میں انہیں بیسٹ آف لک۔

لاہور میں اسموگ پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ابھی نومبر آیا نہیں تو اسموگ کا یہ حال ہے، پاکستان میں اعلیٰ کوالٹی ایندھن استعمال ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *