گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے کا امکان
اسلام آباد: گیس قیمتوں میں آئندہ ماہ سے 193 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتیں بڑھانےکی سمری کل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈویژن کی سمری میں گیس کا ٹیرف193 فیصد تک بڑھانے اور گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دیگر گیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے اور پروٹیکڈ صارفین کیلئے فکسڈ ماہانہ چارجز 10سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ برآمدی انڈسٹریز کے ٹیرف میں 950 روپے، ایکسپورٹ انڈسٹریز کا ٹیرف 2050 روپے، غیربرآمدی صنعتوں کے ٹیرف میں 1400 روپے، غیربرآمدی صنعتوں کا ٹیرف 2600 روپے اور سی این جی کیلئے گیس کی قیمت 2 ہزار 595 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوبڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سی این جی سیکٹر کیلئے گیس کا ٹیرف 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جب کہ بجلی کارخانوں اور تندوروں کیلئے گیس قیمت برقرار رکھنے کی تجویز کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوسکتا ہے۔