سائفر کیس کی جیل میں سماعت کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی گئی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست نمٹانے کا فیصلہ سنایا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کس بنیاد پر نمٹائی گئی تحریری فیصلے میں وجوہات سامنے آئیں گی۔
اسلام آباد ہائیکیورٹ کی جانب سے درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ کچھ دیرمیں جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
آج چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور سائفر کیس کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس میں سیکریٹ ایکٹ کا سیکشن 5 لاگو ہی نہیں ہوتا۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا سائفر امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید کو دیا گیا جسے وزارت خارجہ نے ڈی کلاسیفائی کیا اور جو اس وقت وزارت خارجہ میں موجود ہے۔