فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینےکا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
سپریم کورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینےکا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف کمپنیوں کا معاملہ نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل کو بھیج دیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینےکا فیصلہ آئینی و قانونی طور پر قابل عمل نہیں ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل میں صارف کمپنیاں 15 دن میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف اپیلیں دائر کریں، نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل 10 دن میں اپیلیں مقرر کرے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل جلد از جلد قانونی میعاد کے اندر اپیلوں پر فیصلہ کرے۔