سندھ اور پنجاب کے نگران وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک وقت آپریشن شروع کرنے پر اتفاق

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کچے کے علاقوں میں بیک وقت آپریشن شروع کرنے کے معاملے پر اتفاق کرلیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان  کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے کچے میں وہاں کی ایجنسیاں آپریشن کریں گی جبکہ سندھ میں بھی اسی وقت آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ کوئی ڈاکو سندھ سے پنجاب یا  پنجاب سے سندھ کی حدود میں داخل نہ ہوسکے۔

دونوں وزرائے اعلیٰ نے فیصلہ کن آپریشن  پر اتفاق کرتے ہوئے  فیصلہ کیا کہ آپریشن میں دونوں صوبوں کی پولیس اور دیگر ایجنسیاں ایک دوسرے سے رپورٹ شیئر کریں گی۔

ترجمان کے مطابق  وزرائے اعلیٰ نے ملاقات کے موقع پر گندم کی قیمت مقرر کرنےکے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا، تاہم گندم کی نئی قیمت ایک دوسرےسے مشاورت کے بعد نوٹیفائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *