گوگل کا نئے برس گوگل پوڈکاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان

گوگل نے اسٹریمنگ سننے والے صارفین کو یوٹیوب میوزک پر شفٹ کرنے کیلئے 2024 میں گوگل پوڈ کاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کا یہ اعلان پوڈکاسٹ پیشکش بڑھانے کیلئے گوگل کی وسیع حکمت عملی کاحصہ ہے، رواں برس کی شروعات میں گوگل نے امریکا میں یوٹیوب میوزک کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کیلئے کہا گیا تھا کہ سال کے آخر تک اس پیشکش کو عالمی سطح پر پھیلایا جائے گا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یوٹیوب میوزک پر پوڈکاسٹ تجربے کے ذریعے گوگل مستقبل میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافے اور پو ڈکاسٹ صارفین کیلئے آڈیو اور ویڈیو خصوصیات بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔

صارفین کیلئے منتقلی آسان بنانے کیلئے گوگل انہیں مائیگریشن ٹولز کی فراہمی کا ارادہ رکھتا ہے تاہم فراہم کیے جانے والے یہ مائیگریشن ٹولز آئندہ مہینوں اور ہفتوں میں تیار کیے جانے ہیں۔

صارفین اپنی یوٹیوب میوزک لائبریری میں پوڈ کاسٹ آر ایس ایس فیڈز بھی شامل کرسکتے ہیں جس میں وہ شوز بھی شامل ہیں جو اس وقت یوٹیوب کے ذریعے نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے 2018 میں  یہ سروس اینڈرائیڈ پر متعارف کرواتے ہوئے صارفین کو مفت پوڈکاسٹ لائبریری فراہم کی گئی تھی ، 2 برس بعد  گوگل نے اسے آئی او ایس پر متعارف کروایا تھا ۔v

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *