نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں گے: اسحاق ڈار
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پارٹی کا بیانیہ نواز شریف نے طے کیا، ایک ہی کام ہوسکتا ہے، ملک کو ٹھیک کریں یا انتقام لینے میں لگ جائیں۔
اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 2017 کے کرداروں کے احتساب کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا، نواز شریف پر ظلم کرنے والے رسوا ہوئے، کم عرصے میں سب کردار بے نقاب ہوئے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل لندن میں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے وہ21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔