ورلڈکپ: میڈیکل پینل نے حارث رؤف کو ٹیم میں سلیکشن کیلئے فٹ قرار دیدیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو ٹیم سلیکشن کے لیے فٹ قرار دے دیا۔
قومی کرکٹر حارث رؤف نےنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ کی جہاں میڈیکل پینل نے ان کی بولنگ کا جائزہ لیا اور انہیں قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے فٹ قرار دیا۔
پی سی بی میڈیکل پینل کی جانب سے فٹ قرار دیے جانے کے بعد حارث رؤف نے بولنگ پریکٹس شروع کردی ہے اور وہ ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ حارث رؤف کو ایشیاکپ کے میچ میں فٹنس مسائل کاسامنا ہوا، انہیں بھارت کےخلاف میچ میں پسلیوں میں تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل کی صورت اختیار کرنے والا اہم میچ نہیں کھیل سکے تھے۔