پنجاب: سرکاری گندم کے اجرا پر اربوں روپے کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ
لاہور: محکمہ خوراک پنجاب نے سرکاری گندم کے اجرا پر اربوں روپے کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکام کے مطابق سرکاری گندم کی قیمت 3ہزار 900 روپے فی من ہے، 15 اکتوبر سے فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی شروع کی جائے گی جس کے بعد ایک ہزار آپریشنل فلور ملز کو سرکاری گندم 4450 روپے فی من فروخت کی جائے گی۔
حکام نے بتایا کہ سرکاری گندم کے اجرا کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 2600 روپے میں فروخت کیا جائے گا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2750 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کے پاس گندم کے 40 لاکھ ٹن سے زائد ذخائر ہیں۔