روس کا امریکا کے 2 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنےکا حکم
روس نے امریکا کے 2 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنےکا حکم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو 2 امریکی سفارت کاروں کو’شخصی طور پر نان گراٹا‘ قرار دیتے ہوئے انہیں 7 دونوں میں ملک چھوڑے کا کہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں سفارت کار غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
وزارت نے ایک بیان میں الزام لگایا کہ روس میں امریکی سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری جیفری سلن اور دوسرے سیکرٹری ڈیوڈ برنسٹین نے روسی شہر ولادی ووسٹوک میں امریکی قونصل خانے کے ایک سابق ملازم سے رابطہ رکھا تھا جسے اس سال کے شروع میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سابق ملازم پر یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی اور اس سے متعلقہ امور کے بارے میں امریکی سفارت کاروں کے لیے معلومات جمع کرنے کا الزام تھا۔
ادھر سفارت کاروں کے ملک سے بے دخلی پر امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ سفارتکاروں کی بے دخلی میرٹ کے بغیر ہے، روس نے تعمیری سفارتکاری کے مقابلے میں تصادم کاانتخاب کیا ہے، روس کے اقدام کا مناسب جواب دیں گے۔