انگلینڈ میں گرمی کی لہر برقرار، بیشتر حصوں کیلئے ایمبر ہیلتھ الرٹ جاری

انگلینڈ میں گرمی کی لہر برقرار ہے جس کے باعث انتظامیہ نے  بیشتر حصوں کیلئے ایمبر ہیلتھ الرٹ جاری کردیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق انگلینڈ میں ان دنوں سورج نے اپنی تپش سے عوام کا جینا مشکل کیا ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ انگلینڈ کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے جب کہ پیر کے روز درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شدید گرمی کے پیش نظر ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے خطرے کا لیول بڑھا دیا جسے ایمبر ہیلتھ الرٹ کا نام دیا گیا ہے اس کا مطلب گرمی کی اس لہر سے ہر عمر کا فرد متاثر ہوسکتا ہے

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدید گرم موسم سے اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اسی حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے بغیر موسم کا اس قدر گرم ہونا ممکن نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *