ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو  5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں کھیلےگئے میچ میں  بنگلادیش کےکپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ اچھا ثابت نہ ہوا  اور  بنگلادیش کی  پوری ٹیم 43  ویں اوور  میں 164 رنز  بنا کر  آؤٹ ہوگئی، جواب میں سری لنکن ٹیم  نے 165 رنز  کا ہدف 5  وکٹوں کے نقصان پر  39 اوور میں پورا کرلیا۔

بنگلادیش کی اننگز:

بنگلادیش کی جانب سے  محمد نعیم اور تنزید حسن نے میچ کا آغاز کیا،  اوپننگ بیٹر  تنزید حسن صرف 4  رنز  پر اور  پھر مجموعی  25 رنز  پر محمد نعیم بھی پویلین لوٹ گئے۔

 اس کے بعد بنگلادیشی کپتان  شکیب الحسن بھی سری لنکا کے  مینڈس  کی گیند پر صرف5 رنز بناکر واپس لوٹ گئے، اس موقع پر نجم الحسین نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی تاہم کوئی بھی ان کا ساتھ نہ دے سکا اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی، 162 کے مجموعی اسکور پر نجم الحسین 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کے علاوہ توحید نے 20، محمد نعیم نے 16 اور مشفیق الرحیم نے 13 رنزبنائے۔

بنگلادیش کی پوری ٹیم 42 اعشاریہ 4 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے ماتھیشا پتھیرانا نے 4 اور مہیش تھیکشانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کی اننگز:

سری لنکا کی جانب سے سدیرا سماراوکرما نے 6 چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر بلے بازوں میں پاتھم نسانکا 14 ، کوشل مینڈس 5 ، دھننجایا ڈی سلوا 2 اور کرونارتنے نے ایک رن بنایا۔

چیرتھ اسالنکا نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا، ڈاؤسن شاناکا 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

 بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تسکین احمد، شریف الاسلام اور  مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ گزشتہ روز ملتان میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *