جنوبی افریقاکیخلاف سیریز سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، 2 اہم کھلاڑی انجرڈ

جنوبی افریقاکے خلاف سیریز سے قبل  آسٹریلیا کے دو کرکٹرز  انجری کا شکار ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ اسٹیو اسمتھ اور مچل اسٹار انجری کی وجہ سے ساؤتھ افریقا سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جس کے باعث  دونوں کھلاڑی جنوبی افریقا کے  خلاف اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

 اس وقت ہماری ترجیح ورلڈکپ ہے : چیف سلیکٹر جارج بیلی

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ کو بائیں ہاتھ کی کلائی میں انجری ہوئی ہے، انجری کی وجہ سے اسٹیو اسمتھ 4 ہفتوں تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایشیز سیریز سے واپسی کے بعد مچل اسٹارک کو بھی گروئن انجری ہوئی ہے، امید ہے کہ دونوں کھلاڑی ورلڈکپ سے پہلے فٹ ہوجائیں گے۔

آسٹریلین ٹیم  کےچیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ  ہم نے مشورہ کیا ہے کہ اسٹیو اسمتھ اور مچل اسٹارک کابھارت  میں ٹیم کو جوائن کرنا بہتر رہے گا، اس وقت ہماری ترجیح ورلڈکپ  ہے، امید ہے کہ دونوں کھلاڑی بھارت  کے خلاف سیریز سے پہلے فٹ ہوجائیں گے۔

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ساتھ افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اسٹیو اسمتھ کی جگہ ایشٹن ٹرنر کو شامل کیا گیا ہے ، ایک روزہ میچز میں اسمتھ کی جگہ مارنس لبوشین اور اسٹارک کی جگہ اسپینسر جونسن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ  مچل مارش وائٹ بال کے دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت  کریں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 3  ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *