سعودی ایوی ایشن کے وفدکی پاکستان آمد، برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) کا اعلیٰ  سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

8 رکنی ایوی ایشن سکیورٹی وفد نے آج صبح ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر سکیورٹی پاکستان سول ایوی ایشن سے ملاقات کی، دوران ملاقات دونوں فریقین نے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے  مکمل عزم کا اعادہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل سی اے اے نے اپنے پیغام میں سعودی وفد کو خوش آمدید کہا اور ان کا خیرمقدم کیا، ڈائریکٹر جنرل سی اے اے  کا کہنا تھا کہ مختلف ہوائی اڈوں کے دوروں کے دوران سعودی مہمانوں سے مکمل تعاون کیا جائے  ساتھ ہی برادر  ملک سعودیہ سے آنے والے وفد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

دوسری جانب سعودی ایوی ایشن سکیورٹی وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم پرتپاک استقبال پر پاکستان سول ایوی ایشن کے شکرگزار ہیں، یہ دورہ دونوں سول ایوی ایشنز کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس کے علاوہ ملاقات کا اختتام پر دونوں اطراف سے تحائف کا تبادلہ بھی  ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *