9 مئی کو جو ہوا وہ سیاسی احتجاج نہیں سرکشی اور بغاوت تھا: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ سیاسی احتجاج نہیں سرکشی اور بغاوت تھی۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ بغاوت اور سرکشی کو سیاسی احتجاج کا نام دے کر معاف نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی، آگ لگائی، حساس تنصیبات جلا دیں، کیا یہ آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی میں نہیں آتا؟کارروائی آرمی ایکٹ کے تحت نہیں ہوگی تو کیا ٹریفک ایکٹ کے تحت ہوگی؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *