مالی انتظام بہتر کرنے کی پاداش میں 5 سال جلا وطنی کاٹی: اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے مالی انتظام بہترکرنے کی پاداش میں 5 سال جلا وطنی کاٹی، ان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا۔ لاہور میں اپٹما کے رہنما گوہر اعجاز کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013 میں بھی دنیا کہتی تھی کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، ہم نے محنت کی، 5 دن میں بجٹ دیا اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن سیاست کیلئے غیر سنجیدہ بیانات دے رہی ہے جس سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا ہماری سمت درست ہے، ڈیفالٹ نہیں کریں گے، اپوزیشن کے کہنے سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اپوزیشن دنیاکوفرضی کرپشن کے قصے سنا کرپاکستان میں سرمایہ کاری کے راستے بند کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے ہم پہلے چل رہے تھے، ہمیں جی 20 کا حصہ ہونا چاہیے تھا، ہم نے روپے کو بغیر سوچے سمجھے ڈی ویلیو کیا، سابقہ دور معیشت کے حوالے سے ملک کا سیاہ ترین دور تھا، ہمیں میکرو اکنامک انڈیکیٹرز کو بہتربنانا ہوگا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملک سے گندم کی اسمگلنگ کو جنگی بنیادوں پر روکنا ہوگا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *