وزیراعظم شہباز شریف کے فرزند سلیمان شہباز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
وزیر اعظم شہباز شریف کے فرزند سلیمان شہباز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔ سلیمان شہباز غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 726 کے ذریعے لندن سے براستہ سعودی عرب رات ڈیڑھ بجے کے قریب اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے۔ سلیمان شہباز اسلام آباد پہنچنے کے بعد نجی طیارے کے ذریعے لاہور کیلئے روانہ ہو گئے۔
خیال رہے کہ سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے 13 دسمبر تک حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روکنے کا تحریری حکم جاری کردیا گیا ہے۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت پیشی ضروری ہے، سلیمان شہباز 13 دسمبر کو ہائی کورٹ میں سرنڈر کریں۔