پی ڈی ایم صرف اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے کیلئے اقتدار میں آئی ہے: فرخ حبیب
تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم صرف اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے کیلئے اقتدار میں آئی ہے۔ زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اب پی ڈی ایم کا ہدف عمران خان کو تکنیکی بنیادوں پرناک آؤٹ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن نے قومی معیشت پر شدید اثرات مرتب کیے، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے۔