فٹبال ورلڈ کپ: آخری کوارٹر فائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے دی
قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فرانس کی جانب سے پہلا گول 17 ویں منٹ میں اوریلین چومینی نے کیا جبکہ دوسرا گول اولیویئر ییرو نے 78 ویں منٹ میں کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے پنالٹی کک پر کپتان ہیری کین نے گول اسکور کیا جبکہ انگلش کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک بھی مس کی۔ عالمی فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں بدھ کے روز دفاعی چیمپیئن فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا اور کروشیا مدمقابل ہوں گے۔