سیمی فائنل میں پہنچنے پر مراکش میں جشن، عوام سڑکوں پر نکل آئی

فٹبال ورلڈکپ میں جیت پر مراکش میں عوام سڑکوں پر نکل آئی اور فتح کا جشن منایا۔ فیفاورلڈکپ کےکوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ فیفاورلڈکپ: کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی مراکش ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب، پہلی افریقی اور اسلامی ملک کی دوسری ٹیم ہے۔
سیمی فائنل میں پہنچنے پر مراکش میں جشن منایا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مراکش  کے دارالحکومت رباط سمیت دیگر شہروں میں عوام کی بڑی تعداد جیت کا جشن منانے سڑکوں پرنکل آئی۔ رپورٹس کے مطابق رباط میں نوجوان مراکشی اور فلسطینی پرچم اٹھائے سڑکوں پر گشت کرتے رہے اور کئی مقامات پر خوشی میں آتشبازی بھی کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *