چینی ہیکرز نے بڑی تعداد میں امریکیوں کا میٹا ڈیٹا چوری کرلیا

چین کے ہیکرز نے بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کا ڈیٹا چوری کرلیا۔

ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ سالٹ ٹائی فون (Salt Typhoon) نامی چینی ہیکنگ گروپ کی سائبر جاسوسی مہم میں امریکیوں کا میٹا ڈیٹا چوری کیا گیا۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ دنیا بھر میں درجنوں کمپنیاں ہیکرز کی زد میں آ چکی ہیں جب کہ صرف امریکی ریاست میں  8 ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر فرمز شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے چینی ہیکنگ گروپ سے نمٹنا حکومت کی ترجیح قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی امریکی محکمہ انصاف اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ چین نے لاکھوں امریکی شہریوں کو آن لائن ہیکنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

اسی تناظر میں 7 چینی شہریوں پر مقدمات بھی درج کیے گئے تھے، ان افراد پر الزام تھا کہ وہ امریکی حکام اور شہریوں کے خلاف ہیکنگ کی ایک ایسی مہم کا حصہ رہے جو 14 برس جاری رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *