مارشل لا کا معاملہ: جنوبی کوریا کے آرمی چیف نے استعفیٰ دینےکی پیشکش کردی
سیئول: ملک میں مارشل لا کی کوشش کے معاملے پر جنوبی کوریا کے آرمی چیف نے استعفیٰ دینےکی پیشکش کردی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریاکےآرمی چیف پارک آن سو نے مارشل لا کی کوشش کے معاملے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی ہے، پارک جنوبی کوریا کے مارشل لا ایڈمنسٹریٹر تھے مگر انہوں نے آج پارلیمنٹ کو بتایا کہ ان کا صدر کے مارشل لا نافذ کرنے کے اعلان سے معمولی سا تعلق تھا۔
آرمی چیف پارک آن سو نے کہا کہ ہم فوج کے پیشہ ورانہ کاموں میں ماہر ہیں اور ہم مارشل لا (فوجی حکومت) میں ماہر نہیں ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر صدر کو مارشل لا لگانے کی تجویز دینے والے کوریاکے وزیردفاع کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے 2 روز قبل ملک میں مارشل لا نافذ کردیا تھا مگر بعد ازاں پارلیمنٹ کی جانب سے مارشل لا کے خلاف ووٹ دیے جانے پر انہوں نے مارشل لا اٹھانے کا اعلان کردیا۔
ملک میں مارشل لا کے ختم ہونے کے بعد جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرائی تھی۔