کے پی میں گورنر کی بجائے وزیراعلیٰ یونیورسٹیز کا چانسلر ہوگا: ترمیمی بل منظور

پشاور: صوبائی اسمبلی نے ‘خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024’ منظور کرلیا۔

کے پی کی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے ‘خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024’ پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

ترمیمی بل کے مطابق وزیراعلیٰ تمام پبلک سیکٹرز  یونیورسٹیوں کے چانسلر ہوں گے،  وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار بھی وزیراعلیٰ کے پاس رہے گا اور  وائس چانسلر کے لیے وزیراعلیٰ کو اکیڈیمک سرچ کمیٹی 3 نام بھیجےگی۔

بل کے تحت وائس چانسلرکی مدت ملازمت 4 سال کردی گئی ہے، مدت ملازمت حکومت کی تشکیل کردہ مانیٹرنگ کمیٹی کےجائزے سےمشروط ہوگی جب کہ مانیٹرنگ کمیٹی وائس چانسلرکی کارکردگی کا جائزہ لےگی اور 65 فیصد سےکم کارکردگی پر مدت ملازمت ختم کی جاسکے گی۔

ترمیمی بل 2024 کے تحت خواتین یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر صرف خواتین ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *