چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے ججزکالونی میں چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا۔

 چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، انہوں نے ججزکالونی میں چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال ججز کیلئے مختص گھرمیں منتقل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ رواں ہفتے چیف جسٹس ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسی17 ستمبرکوچیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، انہوں نے اپنے ساتھی ججز کو عشائیے پر بھی مد عو کیا ہے جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *