کرکٹ کی تاریخ پر پی سی بی کی ویڈیو سے عمران خان غائب، بورڈ کو سخت تنقید کا سامنا

یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ہسٹری کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی جس پر اسے تنقید کا سامنا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے مصدقہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے 14 اگست کی شام ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں سال 1952 سے لے کر موجودہ وقت تک کے کرکٹ سے متعلق تاریخی اور یادگار واقعات کے مناظر  دکھائے گئے ہیں۔

لیکن اس پوری ویڈیو میں 1992 میں پاکستان کے لیے واحد کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان ہی غائب ہیں جس پر صارفین نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا اور عمران خان کی غیر موجودگی کا گِلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آتے ہی مداح آپے سے باہر ہوگئے اور کرکٹ بورڈ سے عمران خان کو ویڈیو میں شامل نہ کرنے کا سوال پوچھا۔

البتہ پی سی بی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کے تھمبنیل میں عمران خان کی تصویر ضرور ہے جس میں وہ  دیگر 6 کھلاڑیوں کے ہمراہ 1992 کا ورلڈکپ پکڑے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *