نگران وزیراعظم کیلئے زرداری کےقریبی ساتھی مخدوم احمد محمود کا نام بھی زیر غور
ملک میں نگران وزیراعظم اور نگران سیٹ اپ کے لیے اتحادیوں میں مشاورت جاری ہے جس میں نگران وزیراعظم کے نام بھی زیرگردش کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے لیے مجوزہ ناموں میں آصف زرداری کےقریبی ساتھی اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا نام بھی زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے علاوہ شاہد خاقان عباسی اور حفیظ شیخ کے نام پر زیادہ مشاورت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے جماعت جو فیصلہ کرےگی قبول ہوگا۔
خیال رہے کہ حکومتی اتحادیوں نے 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔