سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 24 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا عندیہ
اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان میں 24 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا۔
وزیر مملکت مصدق ملک نے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے عندیے کی تصدیق کی۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 24 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زراعت، آئی ٹی اور توانائی کے3 شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں کی گئی پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ دوست ملک سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیے ہیں۔