پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائے گی یا نہیں؟ اہم فیصلہ آج متوقع
پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائے گی یا نہیں اس حوالے سے اہم فیصلہ آج متوقع ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت کمیٹی میں دورہ بھارت پر غور ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیمیں بھارت جاکر کھیل سکتی ہیں تو بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی دیگر کھیلوں کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈکپ کے شیڈول کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ پاکستانی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔
پی سی بی کا کہنا تھا کہ دورہ بھارت کے لیے پاکستانی ٹیم کو حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائےگا۔