انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپے 50 پیسے تک مہنگا
کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ایک روپے سے زائد مہنگا ہو گیا۔
انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 16 پیسے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 288 روپے 70 پیسے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت 292 روپے 50 پیسے میں ہو رہی ہے۔