اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 2 سال بعد 100 انڈیکس 48 ہزار کی سطح عبور کر گیا
کراچی: دو سال بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 48 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
آج کاروبارے ہفتے کے پہلے روز ابتدا سے ہی پی ایس ای 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور اس وقت 100 انڈیکس 1041 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 48 ہزار 118 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی سطح 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی اور انڈیکس کاروباری ہفتے میں 1156 پوائنٹس مثبت رہا۔
چار روزہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 47 ہزار 77 پر رہا اور کاروباری ہفتے میں انڈیکس 1520 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جب کہ ہفتہ بھر میں ایک ارب 50 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔