چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مئی سمیت 6 مقدمات دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواستیں مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات سمیت چھ مقدمات کی سماعت دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے 6 مقدمات دوسری عدالتوں میں منتقل کرنے سے متعلق درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر جعلسازی کا مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات، جعلسازی اور دیگر مقدمات دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔