سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کا شیڈول سامنے آ گیا
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کا متوقع شیڈول سامنے آ گیا ہے۔
ذرائع مسلم لیگ (ن) کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اگلے چند دنوں میں سعودیہ سے دبئی اور پھر لندن واپس جائیں گے، لندن میں 5 سے 6 ہفتے کے قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔
لندن پہنچنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کی جائیں گی، سعودی عرب میں نواز شریف کی شاہی خاندان سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔