نیا اسلامی سال شروع ہونے پر امریکی صدر کا اُمت مسلمہ کیلئے مبارکباد کا پیغام

امریکی صدر جو بائیڈن نے نیا اسلامی سال شروع ہونے پر امت مسلمہ کیلئے مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ’ میری اور اہلیہ کی جانب سے مسلمان دوستوں کو نیا اسلامی سال مبارک ہو’۔

جو بائیڈن نے مزید لکھا کہ’ دعا ہے کہ نیا اسلامی سال مسلم دوستوں کے لیے امن و رحمتوں کا سال ثابت ہو’۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، یوم عاشور 10 محرم الحرام 29 جولائی کو ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *