نیپرا نےکے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع کردی
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا) نےکے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع کردی۔
نیپرا نے لائسنس میں توسیع کا فیصلہ کے الیکٹرک کو بھجوادیا ہے۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے لائسنس کی20 سال کی مدت آج ختم ہو رہی ہے،کے الیکٹرک نے لائسنس میں20 سال تجدید کی درخواست کی تھی، عوامی سماعت کے بعد لائسنس کی تجدید سے متعلق تعین کیا جائےگا۔