پیپلز پارٹی نے مدت پوری ہونے سے قبل اسمبلیاں تحلیل کرنے کی مخالفت کر دی

پاکستان پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں کو مدت پوری ہونے سے پہلے تحلیل کرنے کی مخالفت کر دی۔

اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا کہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے بجائے ان کو مدت پوری کرنے دینی چاہیے۔

نیر بخاری کا کہنا تھا مدت پوری ہونے سے چند روز قبل اسمبلیاں ختم کرنے سے اچھا پیغام نہیں جائے گا، ملک میں عام انتخابات بارہ اکتوبر تک ہوجانے چاہئیں۔

سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا نگران حکومت کا فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کریں گے، وزیراعظم نگران حکومت سے متعلق اتحادی جماعتوں کی قیادت سے بھی مشاورت کریں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اسمبلیاں 12 اگست کو نگران حکومتوں کے سپرد کر دیں گے جبکہ اس سے قبل اس قسم کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ پیپلز پارٹی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے 8 اگست کی تجویز دے دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *