مچلکے جمع نہ ہونے پر پرویز الٰہی کی رہائی نہ ہوسکی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی رہائی آج ممکن نہ ہوسکی۔
جیل ذرائع کے مطابق ضمانتی مچلکے جمع نہ ہونے کے باعث آج پرویز الٰہی کی رہائی ممکن نہیں۔
جیل ذرائع نے بتایاکہ پرویز الٰہی کو منی لانڈرنگ کے کیس میں ضمانت پررہائی کے احکامات ملے تھے۔
جیل ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئے آنے والی اینٹی کرپشن کی ٹیم بھی واپس چلی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی بینکنگ کورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے کے عوض منظور کی تھی۔