فضل الرحمان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، شہباز شریف خدشات دور کریں گے
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر غور ہوگا۔
ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم سربراہ پی ڈی ایم کےخدشات دور کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات اورغیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کا حصہ ہے، دبئی میں ملاقات پراعتماد میں نہیں لیاگیا، اتنا بڑا قدم اٹھانے پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی، یہ سوال میرے ذہن میں ہے۔