امریکی تجارتی پابندیوں کا مقصد چین پر ‘معاشی فائدہ’ حاصل کرنا نہیں: امریکی وزیر خزانہ
امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ امریکی تجارتی پابندیوں کا مقصد چین پر ‘معاشی فائدہ’ حاصل کرنا نہیں۔
بیجنگ کے چار روزہ دورے کے اختتام پر دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات پر زور دیتے ہوئے امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا کہ امریکا اور چین پر تعلقات کو سنبھالنے کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ رہنے اور عالمی خوشحالی میں حصہ لینے کا راستہ تلاش کرنا دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے۔