بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، منسلک اضلاع میں انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت
لاہور: بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کے مطابق بھارت نے ایک لاکھ 85 ہزارکیوسک پانی دریائےراوی میں چھوڑا دیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ سال بھی بھارت نے ایک لاکھ 73 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا۔
پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہےکہ دریائے راوی سے منسلک اضلاع کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہے۔
ڈپٹی کمشنر نارووال کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں بھارت سے آنے والا ریلہ آج شام جسڑپہنچےگا، دریائے راوی سے جسڑ کے مقام پر ڈھائی لاکھ کیوسک کا ریلہ گزر سکتا ہے، دریائے راوی اور معاون برساتی نالوں پر 9 فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں۔