پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ایم او یو پر دستخط
پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔
نتھیا گلی میں ہونے والی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں تناؤ نہیں خوشحالی اور امن کا فروغ چاہتا ہے۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا سوئٹزرلینڈ کے ساتھ معاہدے کے ذریعے ہمیں قدرتی آفات اور ان کے ممکمنہ نقصانات سے نمٹنے میں مدد ملے گی باوجود اس کے قدرتی آفات کا سبب بننے والے عوامل میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا ہم سوئٹزرلینڈ کے ساتھ سیاحت کا فروغ بھی چاہتے ہیں، ہم تعلیم کے میدان اور دیگر شعبوں میں بھی سوئس حکومت کے ساتھ کام ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
معاہدے سے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات اور ان کے ممکنہ نقصانات کی پیش گوئی، فوری امدادی کارروائیوں اور بحالی کے اقدامات میں تعاون کو فروغ ملے گا۔